کراچی میں ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

April 14, 2019

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی آج کراچی لائی جائے گی۔

ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی معین خان اکیڈمی میں ہوگی جہاں شائقین کے لیے کانسرٹ اور فوڈ فیسٹیول بھی منعقد کیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش اسلام آباد اور لاہور میں کی گئی جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں نمائش کے لیے 11 اپریل کو پہنچا دی گئی تھی جس کی نمائش ملک کے بڑے شہروں میں کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا میلا آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا ۔