اوگرا آج گیس قیمت میں مزید 141فیصد اضافے کیلئے آخری پبلک سماعت کریگی

April 15, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد)اوگرا یکم جولائی 2019ء سے قدرتی گیس کے ریٹ میں 722روپے 51پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو (Million Million British Thermal Unit)میں اضافہ کریگا جس کیلئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے نیچرل گیس ٹیرف رولز مجریہ 2002ء میں اضافے کی پٹیشن 4مارچ 2019ء کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002ء کے تحت دائر کی تھی۔ اس کیلئے اوگرا آج مال روڈلاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں صبح 10بجے پبلک سماعت شروع کریگا۔ اسکے بعد اوگرا اپنی رپورٹ وزارت پٹرولیم کے ذریعے کیبنٹ ڈویژن کو بھجوائے گا۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ اسے مختلف مدوں میں قدرتی گیس کی قیمت 722روپے 51پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانا پڑ رہی ہے۔ موجودہ گیس کی اوسط قیمت 501روپے 2018-19ء کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے 56روپے 95پیسے اوسط متعین کردہ قیمت ایک ہزار دو سو 23روپے ستر پیسے‘ 2017-18ء کے مالی سال کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے 381روپے 54پیسے‘ دوسری آپریٹنگ انکم کی مد میں 36روپے 75پیسے‘ ڈبلیو پی پی ایس کے ضمن میں 3روپے 48پیسے‘ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (CSR) کی مد میں 2روپے 51پیسے‘ لیٹ پیمنٹ سرچارج اور شارٹ ٹرم بارونگ کی مد میں 20روپے 13پیسے‘ اثاثوں کی واپسی پر 70روپے 30پیسے‘ فرسودگی کی مد میں 62روپے 29پیسے‘ آپریٹنگ کاسٹ کے زمرے میں 98روپے 27پیسے‘ اَن اکائونٹیڈ فار گیس (یوایف جی) ڈس الائونس کی مد میں ایک روپے 99پیسے‘ گیس کی لاگت کی مد میں 566روپے 97پیسے بڑھانا ضروری ہیں۔