لاہور ہائیکورٹ،مستعفی جسٹس محمد فرخ عرفان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

April 16, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے مستعفی جسٹس محمد فرخ عرفان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ مستعفی جج جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔