نواز شریف کی صحت کو شدید خطرات علاج کیلئے مشورہ ہو رہا ہے،مریم نواز

April 16, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ…صباح نیوز)سابق وزیراعظم کی صاحبزادی و رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کو شدید خطرات ہیں، علاج کیلئے مشورہ ہو رہا ہے،علاج کے بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، والد کی صحت سے متعلق بہت پریشا ن ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں مریم نوازنے کہا کہ ڈاکٹرز ابھی میاں نواز شریف کی مختلف رپورٹس چیک کر رہے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ نواز شریف کو دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی سنگین ہے۔ عوام سے دعائوں کی درخواست ہے۔