بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا دوسرا اجلاس، چین نے بھارتی بائیکاٹ کو نظر انداز کردیا

April 16, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے بھارت کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے اجلاس کے ممکنہ بائیکاٹ کے منصوبے کو نظر انداز کردیا ہے، بیجنگ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبے کو سمجھ نہیں سکا ہے، بھارتی حکومت کو چاہئے کہ وہ فیصلہ کرنے سے پہلے انتظار کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ایک معاشی پراجیکٹ ہے اور اس میں کوئی بھی علاقائی تنازع نہیں ہے۔ چینی صدر نے 2013 میں اقتدار میں آنے کے بعد اربوں ڈالر کے اس منصوبے کو شروع کیا تھا جس کا مقصد جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، خلیجی خطے، افریقہ اور یورپ کو زمینی اور سمندری راستوں سے جوڑنا ہے۔