لاہور،موٹر سائیکل سواروں کی دن دہاڑے سڑکوں پرہوائی فائرنگ

April 16, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)مصطفی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوارلڑکوں کےگروپ کی دن دہاڑے سڑکوں پرہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا، فائرنگ کی ویڈیومنظرعام پرآگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل گینگ اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے جا رہے ہیں۔ 751 گروپ پورے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔