وزیراعظم سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی ملاقات

April 16, 2019

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر برینڈن لیوس نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق ملاقات میں بیسٹ وے سیمنٹ کے چیئرمین انور پرویز بھی شریک تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے برینڈن لیوس کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔

عمران خان اور برینڈن لیوس نے پاکستان،بھارت اور افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے خطے کی بہتر ہوتی صورتحال سے برطانوی سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں گے۔

اس سے قبل دورہ پاکستان پر آئے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔

برطانوی پارلیمنٹرینز نے وزیراعظم اور صدر پاکستان سے ملاقاتوں کو مفید قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں جون سے شروع ہوں گی۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیر بھی کی اور کہا کہ سیاحت کے لحاظ سے پاکستان خوب صورت ملک ہے یہاں سرمایہ کاری ک ے کافی مواقع ہیں۔