اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

April 17, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو طلب کر لیا گیا ، وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں 15نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق ای سی سی میں وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز پر میڈیا مہم کے لیے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی جائیگی، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے لیے حکومتی ضمانت کی باضابطہ منظوری دی جائیگی ، وزارت پیٹرولیم کی تجویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے پی ایس او کو ریلوے کو استعمال میں لانے کی بھی منظوری کا امکان ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے آئل مارکٹنگ کمپنیوں کو عالمی معیارات کے مطابق لائسنس کے اجراء کے معاملے پر بھی غور کیا جائیگا جبکہ اداروں کے لیے ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی جائیگی۔