فاسفیٹ سے یورینیم نوٹس میں آئے بغیر نکل آتا ہے، یہ نظریاتی خطرہ نہیں حقیقت ہے، رابرٹ کیلی

April 17, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ مصر اور شام میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے فاسفیٹ پلانٹس کا معائنہ کرنے والے رابرٹ کیلی کا کہنا ہے کہ فاسفیٹ سے یورینیم بغیر نوٹس میں آئے نکل آتا ہے، یہ ایک نظریاتی خطرہ نہیں، یہ حقیقت ہے۔ماضی میں 1970اور 1980کی دہائیوں میں جب وہ امریکا کے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنا رہے تھے تو رابرٹ کیلی نے یورینیم کے اپنے ذرائع پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی۔ لیکن پھر انہیں پھر سے بین الاقومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی جس نے سیکڑوں ٹن وزنی دھات کو ٹھکانے لگایا جسے عراق نے خفیہ طور پر فرٹیلائزر فیکٹری سے نکالا تھا تاکہ صدام حسین کے ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے بڑھایا جاسکے۔