نعیم بخاری کی سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت

April 17, 2019

سینئر وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

سینئر وکیل نعیم بخاری نے 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ میڈیکل چیک اپ کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب شہبازشریف اور فواد حسین فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیلیں 18 اپریل کو مقرر ہیں۔

نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیب کے مقدمات میں پیش ہونے کی درخواست قبول کرلی ہے، نیب سے مقدمات کی پیروی کےلیے کوئی فیس نہیں لے رہا۔

نعیم بخاری نے عدالت سے کیس 22 اپریل کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کردی۔