اسلام آباد ہائیکورٹ،سی ڈی اے کو شادی ہالز گرانے سے روک دیا

April 17, 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )کو شادی ہالز اور مارکیز مالکان کی درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا۔

درخواست میںشادی ہال مالکان نے موقف اختیار کیاکہ وہ شادی ہالزریگولر کرانے کو تیار ہیں، لیکن بھاری فیسیں خلاف قانون ہیں جبکہ سی ڈی اے کو دیہی علاقوں میں قائم شادی ہالز سے فیسوں کی وصولی کا اختیار بھی حاصل نہیں۔

جسٹس عامرفاروق نے سماعت کے دوران استفسار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی ایس کیس می حکم جاری کیا تھابعد ازاں عدالت نے شادی ہالزاورمارکیز کے متعلقہ تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سی ڈی اے سے دو ہفتوں میںجواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے سی ڈی اے نے 10 اپریل کو مارکیز، شادی ہالز گرانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔