سوڈان کے معزول صدر کے 2 بھائی گرفتار

April 18, 2019

سوڈان کے معزول صدر عمرالبشیر کے دو بھائی عبدالله اور عباس گرفتار کر لیے گئے۔

سوڈانی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ عمرالبشیر کے بھائی سابقہ نظام حکومت کی علامات ہیں، گرفتاری کا مقصد سابق حکومت سے وابستہ غیر رسمی قوتوں کو گرفت میں لانا ہے۔

ترجمان سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ عمرالبشیر کی جماعت کے زیر اثر فورسز کو بھی پولیس یا فوج کے تحت لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوڈان میں فوج نے صدر عمرالبشیر کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔