پاکستان کو آئی سی سی کی5.5ملین ڈالرگرانٹ میں تاخیر کا خدشہ

April 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی گورننگ بورڈکی میٹنگ ختم ہونے سے پاکستان کو آئی سی سی کی جانب سے ساڑھے پانچ ملین ڈالرز کی گرانٹ وقت مقررہ پر نہیں مل سکے گی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے اجلاس میں پی سی بی کے 2017-18 کے آڈٹ ہوئے اکاؤنٹس کی منظوری لینا تھی، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ منظوری نہ ہونے کی صورت میں ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونے والی آئی سی سی کی گرانٹ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سیزن میں ڈیڑھ ارب روپے ڈومیسٹک کرکٹ پر خرچ کئے اور ہر ریجن کو سالانہ ساڑھے گیارہ کروڑ روپے دیئے گئے۔ آئی سی سی کی گرانٹ میں تاخیر کا نقصان ہوگا۔