ناراض بیوی کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا،جامعہ الازھرکےعالم دین فتویٰ

April 18, 2019

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے فتویٰ دیا کہ ناراض بیوی کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا، عرب ٹی وی کے مطابق جامعہ الازھر کے عالم دین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب تک بیوی ناراض رہے گی اس کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا،ان کا کہنا تھا مرد اس وقت تک جنت میں نہیں جائے گا جب تک اس کے اخلاق سے اس کی بیوی خوش نہ ہو، اگر بیوی ناراض ہوگی تو فرشتے اس کےشوہر پر لعنت کریںگے۔