مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے منائے گی

April 19, 2019

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے کا تہوار منائے گی ۔

اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں چرچز میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ اتوار 21 مئی کو ایسٹر کا تہوار بھی منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گڈ فرائیڈے سے قبل روم کے قریب جیل میں مقدس جمعرات کی رسم کے موقع پر مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے 12 قیدیوں کے پیر دھلائے اور ان پر بوسہ دیا ۔