الیکشن کمیشن نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

April 19, 2019

لاہور(جنگ نیوز)الیکشن کمیشن نےاپنی پہلی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی پہلی سالانہ کارکردگی رپورٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائی ہے۔ذرائع کے مطابق کارکردگی رپورٹ وزارت پارلیمانی امور اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائی گئی۔ذرائع کے مطابق 2018میں سینیٹ انتخابات،عام انتخابات،صدارتی انتخابات سمیت اہم امور کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ الیکشن ریویو کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال اور ناکامی کی وجوہات بھی رپورٹ میں بتائی گئیں۔