ایک منٹ میں 62ماچس کی تیلیاں بجھانے کا ریکارڈ

April 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو دنیا میں شہرت حاصل کرنے کے لیے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ جانباز اپنی ہمت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

سلواکیہ کے اس شہری کو ہی دیکھ لیں جس نے زبان سے ماچس کی تیلیاں بجھا کر گنیز ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

Pavol Durdik نامی کرتب باز نے ایک منٹ کے دوران اپنی زبان سے 62ماچس کی تیلیاں بجھا کر نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 37ماچس کی تیلیوں کا تھا جبکہ پاویل اس سے قبل بھی کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔