عامر کیانی کو وزارت سے ہٹانےکا نوٹیفکیشن جاری

April 19, 2019

صدرمملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر عامر کیانی کو وزارت سے ہٹانےکی منظوری دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جمعہ کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرنیشنل ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا تھا، جس کے تحت بعض وزراء کو عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے ہیں۔