بلاول کا وزرا کو نکالنے کا مشورہ درست تھا، ارشاد کمبوہ

April 19, 2019

پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ میرے قاہد بلال بھٹو زرداری نے بڑی سوچ وبچار کے بعد وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کالعدم تنظیموں سے رابطے رکھنے والے وزرا کو فارغ کریں۔

جس کی ابتداء وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفیٰ سے کیا ہے اور اب عمران خان کو دیگر وزرا کو بھی فارغ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر ارشاد کمبوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو میں کہی انہوں کہا وقت نے ثابت کر دیا کہ بلال بھٹو زرداری ملک و قوم کے بہتر مستقبل میں اہم کردار سرانجام دے سکتے ہیں۔

عمران خان کو چاہئے کہ وہ میرے قائد بلال بھٹو زرداری کے مشورہ کو سمجھا کریں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت جس کی کابینہ میں اکثریت پاکستان پیپلزپارٹی سے گئے ہوئے وہ لوگ ہیں اقتدار جن کی مجبوری ہے۔

اگر وہ ڈکٹیٹر کے ساتھ جا سکتے ہیں توکوئی بات نہیں جیسے بھی ہے عمران خان جمہوری طریقے سے متنخب ہوکر آئے ہیں۔