برمنگھم: رہائشی علاقہ میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک

April 20, 2019

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایرڈنگٹن ، برمنگھم میں چرچ روڈ پر ایک 28سالہ شخص کو گزشتہ روز برطانوی وقت کے مطابق 12:00بجے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے کہا ہے کہ مقتول کی فیملی کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا یے اور افسران کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ویسٹ مڈلینڈز ایمبولنس سروس کے ایک ترجمان کے مطابق پبلک کی جانب سے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر ایک ایئر ایمبولنس اور انتہائی نگہداشت کیلئے استعمال ہونے والی کار بھجوا دی تھی۔جائے وقوع پر پہنچنے والے پیرامیڈک نے دیکھا کہ ایک زخمی شخص کو دل کو دورہ پڑا تھا۔ ایمبولنس سٹاف نے اسے ہنگامی طبی اداد فراہم کی مگر بدقسمتی سے وہ جانبر نہیں ہو سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ علاقہ میں دو ٹینٹ بھی لگے ہوئے تھے جس میں دو کاروں کو چھپایا گیا تھا۔پولیس کو یقین ہے کہ کاروں کا تعلق اسی واقعہ سے ہے۔