ڈکیتی کے دوران مزاحمت، 2 افراد زخمی

April 20, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کے مطابق منگھوپیر پختون آباد میں دودھ کی دکان پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پردومسلح ملزمان کی فائرنگ سے 35 سال عبدالعزیز زخمی ہوگیا، طارق روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر 40سالہ طاہر ولد زاہد شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔