غیر معیاری اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات پر8فوڈ پوائنٹس سیل

April 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان اور گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر8فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو 95,000کے جرمانے کئے گئے ، المکہ سویٹس، تنویر سویٹس اینڈ بیکرز،حافظ سویٹس اور واجد سویٹس،ڈی جی خان میں ہوٹل ملن ان،رحیم یارخان میں قاسم آئسکریم ڈسٹری بیوٹر ، مظفرگڑھ میں اسلم ڈیری شاپ، ملتان میں دلبر پان شاپ کو سیل کیا گیا۔