شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

April 20, 2019

رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع کو احتساب عدالت نےدو دن کے جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کر دیا۔

سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

نیب نے آج جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے شاہد رفیع کو احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

سماعت کےموقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم شاہد رفیع کے قبضے سے گرفتاری کے وقت کچھ دستاویزات ملی ہیں، مزید برآمد کرنی ہیں۔