’دبنگ 3‘ نمائش کیلئے کب پیش ہو گی؟

April 20, 2019

please wait while file is uploading on server

سلمان خان کے چلبل پانڈے کے کردار نے جہاں مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے وہیں ان کے مداح ’دبنگ 3‘ میں چلبل پانڈے کو پھر سے دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار ارباز خان نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ سیریز کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ رواںسال دسمبر کے آخری ہفتے میں سینما گھروں کی زینت بن جائے گی جس کے ہدایت کار پربھو دیوا ہیں۔

please wait while file is uploading on server

ایک انٹرویو کے دوران ارباز خان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران فلم ریلیز کر دی جائے گی، تاہم یہ شائقین سے وعدہ نہیں ہے، فلم کی شوٹنگ اور پروڈکشن میں تاخیر کے امکانات بھی موجود ہیں۔

ارباز خان کی پروڈکشن میں بننے والی دبنگ سیریز کی پہلی فلم 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ’دبنگ 2‘ اس کے 2 سال بعد2012 ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ، اب اس سلسلے کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ میں 7 سال بعد سلمان خان پھر سے چلبل پانڈے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے، جبکہ اس دفعہ بھی ان کے ہمراہ سوناکشی سنہا اس فلم میں بھی جلوے بکھیریں گی۔

ارباز خان اور سلمان خان دبنگ 3 کی شوٹنگ کے دوران

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’دبنگ‘ سے ہی کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک متعدد فلموں میں کام کر کے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہیں۔