عمر ایوب کو پیٹرولیم کی وزارت کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ

April 21, 2019

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم با بر پر تنقید کے بعد وزیر اعظم نے وزیر بجلی عمر ایوب خان کو پیٹرولیم کی وزارت کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ندیم بابر ایک نجی کمپنی کے مالک ہیں جسکی وجہ سے اپوزیشن نے یہ تنقید کی کہ یہ مفادات کے ٹکرائو کے اصول کے منافی ہے۔