ٹریفک حادثات میں لڑکے سمیت تین افرادجاں بحق

April 21, 2019

راولپنڈی، کوٹلی ستیاں (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑپرتیزرفتارآئل ٹینکرنے ٹول پلازہ کے ملازم کوکچل دیا۔پولیس کومحمداخلاق نے بتایاکہ ہفتہ کی صبح 5بج کر35منٹ پرآئل ٹینکرنمبر ٹی ایم ای 258 جسے نامعلوم ڈرائیورچلارہاتھاصدرکی جانب سے تیزرفتاری سے آیا جسے نے ٹول ٹیکس بچانے کی خاطر رفتار مزیدبڑھاتے ہوئے ٹول بوتھ آپریٹر محمدقاسم کے اوپرٹینکرچڑھادیا۔ تھانہ ویسٹریج کوفضل ربی خان سکنہ ڈھوک رتہ امرال نے بتایا کہ میرا بھائی غلام نبی اپنی ٹیکسی کے ساتھ مریم ہسپتال کے قریب کھڑاتھاکہ گاڑی نمبرسی جی -773کی ڈرائیور نامعلوم لڑکی نے انتہائی غفلت لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے ٹکر ماری جس سے میرا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناء دلہوڑکے قریب موٹر سائیکل حادثے میں16سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔ حسنات احمد موٹر سائیکل پر راولپنڈی کی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔