سانحہ اورماڑہ کا مقدمہ 3 روز بعد درج

April 21, 2019

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کو شہید کرنے کے واقعے کا مقدمہ تین روز بعد لیویز تھانہ گوادر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق مقدمہ تحصیلدار اورماڑہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح کوسٹل ہائی وے پردہشت گردوںکی جانب سے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

حکام کی جانب سے دہشت گردی کے واقعے کی تفتیش سی ٹی ڈی بلوچستان کے سپرد کی گئی ہے۔