مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منارہی ہے

April 21, 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں کے چرچ میں ایسٹر کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی گئی ہیں، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے ، گرجا گھروں میں شمعیں روشن کی گئیں ۔


وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار ایسٹر کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز بسیلیکا چرچ میں ایسٹر کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں متعدد افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مناتی ہے جس کے دوران مہمانوں کی آؤ بھگت کے لئے انواع و اقسام کے کیک، بسکٹ اور دیگر ڈشز تیار کی جاتی ہیں ۔