ملکہ الزبتھ کی 93ویں سالگرہ

April 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی شاہی خاندان میں جنم لینے والی شہزادی ا ور حالیہ ملکہِ برطانیہ الزبتھ دوئم آج اپنی 93 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

2جون 1953کو برطانیہ کی ملکہِ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری21اپریل1926کوبرطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں۔

گھر پر پرائیوٹ ٹیوشنز کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والی الزبتھ نے دوسری جنگِ عظیم کے درمیان شاہی ذمہ داریاں اٹھانا شروع کیں اور کئی عہدے سنبھالے۔اپنے والد کی وفات کے بعد ملکہِ برطانیہ بننے والی الزبتھ دوئم نہ صرف آئین کی رو سے 16آزاد ممالک کی شاہی حکمراں اور سربراہِ مملکت ہیں بلکہ دولتِ مشترکہ میں شامل54ممالک کی سربراہ بھی ہیں۔

اس کے علاوہ چرچ آف انگلینڈ کی سپریم گورنر کا عہدہ بھی ملکہِ برطانیہ کے پاس ہی ہے۔

ملکہِ برطانیہ الزبتھ دوئم نے 1947میں یونان اور ڈنمارک کے پرنس فلپ سے شادی کی جن سے ان کے چار بچے پرنس چارلس،پرنسس این،پرنس اینڈریو اور پرنس ایڈورڈ ہیں۔

6فروری1952میں اپنے والد کے انتقال کے بعد شاہی تخت وتاج کی وارث بننے والی الزبتھ دوئم کی تاج پوشی کی تقریب2جون1953کو منعقد کی گئی۔

الزبتھ دوئم برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے سلور اور گولڈن جوبلی مناچکی ہیں جبکہ2012 میں شاہی عہدہ سنبھالے60برس مکمل ہونے پر شاندار انداز میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا۔