کراچی: گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

April 22, 2019

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر خاتون اور دو بچوں کو نوک دھار آلے سے قتل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار غوثیہ چوک کے قریب گھر سے 32 سالہ انیلہ، 3 سالہ فاطمہ اور 3 سالہ عبدالہادی کی لاشیں ملی ہیں، واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر رات 8 بجے برگر لینے گھر سے گیا تھا اور رات 10 بجے واپس آیا تو لاشیں دیکھیں۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں، مقتولہ کا شوہر درزی کا کام کرتا ہے۔