نیک نیتی سے انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،مصطفیٰ کمال،علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

April 22, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور محفل میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اگر اللہ نے ہم سے کام لینا ہے تو وہ لے گا جو اللہ کی رضا ہوگی ہم اس پر راضی ہونگے،علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ذاتی طور پر مصطفیٰ کمال کا جو اس شہر کیلئے درد ہے میں اس کی ہمیشہ قدر کرتا ہوں،اس موقع پر سید آصف حسنین، عبداللہ شیخ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔