صفورا چورنگی، پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے سےدھماکا، 5بچے جھلس کر زخمی

April 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صفورا گوٹھ گبول چوک کے قریب گھر میں واقع زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکے سے ٹینک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے حادثہ سے 5بچوں کو زخمی حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا ،جہاں ان کی شناخت 17ماہ کےاصغر ،10سالہ عطاللہ ،7سالہ سکینہ ،9سالہ ثمینہ ،8سالہ کریمہ کے نام سے کی گئی،‎ایس ایچ و جاوید ابڑو نے بتایا کہ بچوں نے جیسے ہی چولہا جلایا تو نیچے ٹینک میں بھری ہوئی گیس کے باعث آگ لگ گئی۔