بھٹہ چوک، چینی باشندے سے شادی کرنیوالی ایک ماہ بعد بھاگ آئی

April 22, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کی رہائشی لڑکی کو چینی باشندے سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ایک ماہ بعد فاطمہ چینی باشندے کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی، کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔متاثرہ لڑکی فاطمہ کے مطابق اس کی والدہ اور ظفر نامی شخص نے دھوکے سے اس کی چینی باشندے سے شادی کروائی ۔ شادی کے بعد اسے معلوم ہوا کہ اس کی ماں اور ظفر نے چینی شہری سے شادی کی بھاری رقم وصول کی ہے۔ تھانہ ڈیفنس اے میں ظفر اقبال اور چینی باشندے کے خلاف دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چینی باشندہ اسے دوستوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات پر مجبور کرتا تھا اور انکار پر دھمکیاں دیتا تھا کہ چین جا کر اس کے جسم کے اعضا فروخت کر دے گا۔ فاطمہ نے کہاہے کہ وہ والدہ کے پاس واپس نہیں جانا چاہتی، حکومت اسے تحفظ فراہم کرے۔