سری لنکا میں ایسٹر پر بم دھماکے ظلم ہے، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، پاکستانی مسلم و مسیحی کمیونٹی رہنما

April 22, 2019

مانچسٹر( علامہ عظیم جی/ساجد علی) ظالم دہشت گردوں نے پرامن ملک سری لنکا میں مسیحی برادری کےنہتے مردوزن اور بچوں پر قیامت ڈھادی۔ مانچسٹر میںآباد پاکستانی کمیونٹی کرسچن کمیونٹی اور انٹرفیتھ یو کے کی طرف سےسری لنکا میںگرجاگھروںاور ہوٹل پر بم حملوںکی شدید مذمت کی گئی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان نژاد مسیحی رہنما جارج میلیکس نے کہا ہےکہ سری لنکا کے گرجاگھروںمیںپرامن مسیحی برادری کی عبادت گاہوںپر دہشت گردانہ حملے قابل مذمت ہیںاور یہ پوری انسانیت کو تباہ کرنے کی بدترین سازش ہے۔ انہوںنے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے اور تمام انسانیت میں خوشیاں تقسیم کرنے کا مذہبی تہوار ہے۔ایسٹرکے موقع پر سری لنکا میںپرامن مسیحی کمیونٹی کی عبادگاہوں میںبم دھماکے آگ اور خون کا کھیل نہایت شرمناک افسوسناک ہے ہم اپنے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہیں پاکستانی مسیحٰ کمیونٹی کے مذہبی پیشوا ریونڈو خاور فلک شیر نے سری لنکا کے واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیا اور کہا کہ یہ خطرناک سازش ہے پرامن عبادت کرنے والوںپر دہشت گردحملے قابل افسوس ہیں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مسیحیکمیونٹی کے رہنما چوہدری شفیق الزمان نے امریکہ سے فون پرکہا کہ سری لنکا میں دہشت گردی انتہائی خطرناک معاملہ ہے پرامن عبادت کرنے والوں پر قیامت ڈھانے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ نیشنل پیس کمیٹی فار انٹر فیتھ ہارمنی کرسچن کمیونٹی افیئرز کے آرگنائزر محبوب الٰہی بٹ نے سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوںسمیت آٹھ مقامات پر حملے میں207بے گناہ لوگوں کو قتل اور پانچ سو سے زائدافراد کو زخمی کرنے کے بہیمانہ واقعہ کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے اور اس میں ملوث گروہوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انہوںنے برطانیہ میں آباد تمام پاکستانی مسیحی برادری سے اس افسوسناک واقعہ پر اظہار افسوس کیا ۔ مسیحی برادری کے رہنما چوہدری پرویز مٹو نے سری لنکا میں دھماکوں اور دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے مسیحی کمیونٹی رہنما سموئیل جیکب نے کہا کہ یہ واقعہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے ہم تمام جاںبحق ہونے والوں اوردیگرمتاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان نژاد بزنس مین سہیل حیدر سہوترانے سری لنکا میں ایسٹر پر عبادت کرنے والوں پر دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اقدان قرار دیا اور مرنے والے اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ کرسچن خاتون رہنما مورینا حیدر نے بھی سری لنکا میںدہشت گردی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے مجرموںکو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیشنل پیس کمیونٹی فار انٹرفیتھ ہارمینی یو کے کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میںیو کے کرسچن کمیونٹی افیئرز کے سربراہ محبوب الٰہی بٹ، چوہدری شہباز سرور، استاد محمد صفدر، چوہدری اعجاز الٰہی ، شہزاد مرزا نے شرکت کی اور سری لنکا میںدہشت گردی کے شرمناک واقعہ کی مذمت کی اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ ایسٹر کی عبادت کرنے والوںپر حملے کرنے والوںکی شدید مذمت کی جائے گی اور مرنے والوںکی یاد میںشمعیں روشن کرنے کی تقریب پاکستانی کمیونٹیز سینٹر مانچسٹر لانگ سائیٹ میںمنعقد کی جائے گی جس میں مسلمان اور کرسچن مذہبی رہنما شرکت کریںگے۔علاوہ ازیںکونسلر رب نواز اکبر نے کہاکہ سری لنکا میں دہشت گردوں کے حملے میں معصوم لوگوں کو قتل کرنا انسانیت پر حملہ ہے ہم اہالیان مانچسٹر اس حملے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی فیملیز کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان شیطان صفت دہشت گردوں کے خلاف انسانیت کو متحد کرنے کی کوششوں میں ہیں۔موومنٹ فاردی رائٹس آف اورسیز پاکستانیز کے صدر چوہدری گلفاز احمد نے کہا کہ دہشت گرد کسی لباس و معاشرے میں ہوں اُنھیں بے نقاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اگر دہشت گردوںا ور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب نہ کیا گیا تو ہمارے بچوں کا مستقبل ان دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہو گا ۔ انہوں نے کہا ہم ان دہشت گردوں ان کے سہولت کاروں کے بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ چوہدری عمر فاروق نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی پُرزور مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کی سوچ پروان چڑھانے والے کارخانوں کو تباہ کرنا ہو گا ورنہ ایسٹر ہو یا کوئی اور مذہبی تہوار ہویہ دہشت گرد دراصل احکام خُدا کے منکر ہیں یہ ہر اُس تہوار پر حملہ آور ہیں جو انسانوں کی بھلائی کا درس دیتا ہے جو انسانوں میں خوشیاں بانٹنے کا سبب بنتا ہے۔ سید قلب عباس شاہ نے کہا کہ سری لنکا نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے جنگ جیتی اب دہشت گردوں نے ایسٹر جیسے مذہبی تہوار کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں تمام اقوام کے مذاہب کی اس دہشت گردی کے خلاف کانفرنس بلا ئی جائے اور ان دہشت گردوں کو عبرتناک سزائیںدی جائیںاوراب کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور دہشت گردی کی سوچ کو پروان چڑھانے والوں کو نشان نفرت قرار دیا جائے۔سید سجاد حیدر کاظمی چیئرمین فیوچر ویژن آف مانچسٹر نے کہاکہ سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پوری دنیا کا امن و سکون تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں اسی لیے انہوں نے اس پاکیزہ مذہبی تہوار کی خوشیوں میں مصروف انسانوں کو نشانہ بنایا۔ دنیا کا فرض ہے ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف یک زبان ہو کر عملی میدان میں ان کا مقابلہ کرے انہوں نے کہا کہ سری لنکن عوام اور وطن عزیز پاکستان کو ایک جیسے دہشت گردوں کا سامنا ہے اس سے پہلے بھی ان دونوں ملکوں نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اوراب بھی پاکستا نی عوام اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔