کریک ڈاؤن ،پولیس اہلکار کواینٹ مارنےپر5آتشبازوں کیخلاف مقدمہ

April 22, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران مزاحمت اور پولیس اہلکار کو اینٹیں مارکر زخمی کرنےپر 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھا نہ کپ پولیس نےخفیہ اطلاع پر گڑمنڈی میں چھاپہ مارجہاں مختیار، طاہر طیب،ندیم اور اس کا بیٹا عامر چل پھرکر آتش بازی کا سامان فروخت کررہے تھے۔ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 775 چائنہ ماچس، 12پھل جھڑیاں اور 24 چاکلیٹ بم قابو کئے جس پر مختیار وغیر ہ نے مزاحمت شروع کردی اور اس کے 20سے زائد رشتہ دار آگئے جنہوں نے محمد اکرم کی وردی کا بٹن توڑ دیا اورٹی اے ایس آئی غلام عباس کو اینٹیں مارکرزخمی کردیا ۔اس دوران پولیس اہلکار کی جیب سے 2ہزار روپے سے زائد رقم اور پولیس کارڈ بھی نکال لیا۔پولیس نے محمد طاہر کو گرفتارکرلیا جبکہ باقی فرار ہوگئےجس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔دریں اثنا پولیس نے شب برات پرکریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں آتش بازی برآمد کرکے45مقدمات درج کرلئے۔ تھا نہ کپ، تھا نہ پاک گیٹ ،تھا نہ بوہڑ گیٹ تھا نہ ،لوہاری گیٹ ،تھا نہ دہلی گیٹ،تھا نہ سٹی جلالپور،تھا نہ مظفرآباد،تھا نہ پاک گیٹ،تھا نہ نیو ملتان، تھا نہ بدھلہ سنت پولیس نےمختلف کارروائیا ں کرتے ہوئے مہران، جاوید، محمد عمران، حسین، ذیشان، عابد، ذیشان، گلزیز، محمد زاہد، علی،رفیق، ذیشان، وسیم ،عاشق، محمد عمر، راشدامین، عبدالرحمٰن،محمد وسیم، محمد ہارون، حمزہ طارق،محمد طاہر، شہباز، منیر، احمد علی، صابر،محمد حسنین،لیاقت علی،ساجد، ظفرسمیت دیگر کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔نشتریونیورسٹی سکیورٹی گارڈز صباحت شیر کے ساتھ بدتمیزی کرکے ان کی وردیاں پھاڑنے پر 2افراد عثمان اور فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تیزرفتاراورخطرناک ڈرائیونگ پراقبال ، تنویر آصف ،مشتاق ، رمضان اور اسماعیل کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔سڑک کے درمیان ریڑھی کھڑی کرکے ٹریفک روانی متاثر کرنے پر 6خوانچہ فروشوں ارشد، کاشف ، فضل حسین ، اجمل ،خرم،عدنان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر 4افراد شاکر علی ، حمزہ،عبدالرحمٰن اور فیاض کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والےشخص اللہ رکھا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مختلف واقعات میں سائونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر2افرادخضر اورشجاع خان کیخلاف مقدمات درج کرلئےگئے۔ لاکھوں روپے مالیت کا کوریئرکمپنی کا سامان خوردبرد کرنے پر مہناس سلیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مختلف واقعات میں خواتین کو بالوں سے گھسیٹ کر کپڑے پھاڑ نےپر رمضان، عمران، منور، آصف،ساجدسمیت 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔فحش حرکات پر 2خواتین سمیت 3افراد نوید، طاہربی بی اور نسیم مائی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔