صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کامہنگی ادویہ کاسخت نوٹس

April 22, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہداخترزمان نے پنجاب کے مختلف میڈیکل سٹورزکی جانب سےادویات مہنگے داموں بیچنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے اس حوالہ سے آج افسران کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری زاہد اخترزمان نےکہا ہے کہ پنجاب بھرمیں مہنگے داموں ادویات بیچنے والوں کے خلاف گرینڈآپریشن شروع کیاجائےانہوں نے کہا ہے کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مریضوں کی سہولت کی خاطرمیڈیکل سٹورز پرادویات کی قیمتیں معمول کے مطابق ہرقیمت پرلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ادویات مہنگے داموں بیچنے والے میڈیکل سٹورزکسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔