ہسپتالوں میں مریضوں کوادویہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خفیہ ٹیموں کی تشکیل

April 22, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر) ثاقب ظفرنے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کوادویات کی سوفیصدفراہمی کویقینی بنانے کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔ خفیہ ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی جانب سے دستیاب ادویات کونسخے پرلکھنے کے احکامات پرعملدرآمدکومانیٹرکریں گی۔ چندروزقبل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکوآنے والے مریضوں کوہسپتال میں موجودادویات ہی تجویزکرنےکی ہدایت کی تھی۔ سرکای ہسپتالوں میں ڈاکٹرحضرات مریضوں کونسخے پرصرف دستیاب ادویات کی ہی تجویزدیں پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہرقسم کی ادویات وافرمقدارمیں موجودہیں۔