بھارت: انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کل ہوگی

April 22, 2019

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔

بھارت میں تیسرے مرحلے پر 13 ریاستوں،2یونین ٹیریٹریز کی 117 نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، جن میں آسام،بہار،چھتیس گڑھ،گجرات ،مہاراشٹر ،اتر پردیش، گوا،کرناٹکا،کیرالہ،اڑیسہ،مغربی بنگال کے حلقے شامل ہیں ۔

لوک سبھا کے ساتوں مرحلےمکمل ہونےکےبعد نتائج کااعلان 23مئی کو کیا جائےگا ۔۔