سری لنکا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان

April 22, 2019

سری لنکا میں بم دھماکوں کے تناظر میں صدر متھری پالا سری سینا نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔اورآج رات دوبارہ کرفیو لگایا جائے گا۔

سری لنکن حکومت کے ترجمان کے مطابق بم دھماکوں میں مقامی انتہا پسند گروپ ملوث ہے۔

سری لنکن حکومتی ترجمان کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ روز ہونے والے حملوں کے پیچھے مقامی انتہا پسند گروپ National Thowheeth Jama´ath کا ہاتھ ہے اور حملوں میں غیر ملکی تعاون سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار 24 افراد کا تعلق بھی ایک انتہاپسند گروپ سے ہے ۔سری لنکن حکام کے مطابق تمام سات خودکش بمبار مقامی تھے۔