لاہور، پولیس کا پتنگ بازوں کے کارخانے پر چھاپہ

April 23, 2019

لاہور کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے ایک کارخانے پر چھاپہ مار کر پتنگیںاور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سمن آباد میں واقع ایک کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے سینکڑوں پتنگیں، کیمیکل ڈور اور درجنوں چرخیاں برآمد کرکے 2 ملزمان فہد اور اسامہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان فیصل آباد سے پتنگیں لا کر لاہور میں فروخت کرتے تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔