ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن کمپلیکس کا دورہ ، مختلف وارڈز، ادویات کے سٹور کا جائزہ

April 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے چلڈرن کمپلیکس و ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور ادویات کے سٹور کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے بھی دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی سہل رسائی کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے،ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر مظہر الخالق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے ان ڈور اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ خون کے کینسر میں مبتلا بچوں کے ٹیسٹ کی کٹس کا بجٹ بڑھانے کی بھی درخواست کی جارہی ہے،بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی فیلڈ میں حاضری چیک کرنے کے لئے اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور والدین سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے دریافت کیا اوربچوں کی فنگر مارکنگ بھی کی، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس بھی موجود تھے۔