فاطمہ جناح ٹائون میں سٹریٹ لائٹس ودیگر کاموں کی تکمیل کیلئے3دن کی ڈیڈلائن

April 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح ٹائون میں بسنے والے تمام الاٹیوں کے مسائل سے واقف ہوں ،ہائوسنگ سکیم کو جلد آباد کر کے تمام بسنے والوں کے ایک ایک مسئلے کو حل کریں گے، 8000 الاٹیز کے حقوق کا تحفظ کریں گے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے فاطمہ جناح ہائوسنگ سکیم فیزون،فیز ٹو اورجرنلسٹ بلاک کے دورے کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ٹائون ایم ڈی اے کی سب سے بڑی ہائوسنگ سکیم ہے جس کا رقبہ 1000ایکڑ سے زیادہ ہے، اب یہ سکیم ملتان موٹر وے کے قریب ہے،انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ روڈ پر لگے سٹون مکمل کر کے ان پر دوبارہ پینٹ کریں ،انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو حکم دیا کہ ڈیپازٹ ورک کے علاوہ مزید ترقیاتی ادھورے کاموں کے علیحدہ سے ٹینڈر تیار کریں،سٹریٹ لائٹس سوئی گیس اور مین ہول کی صفائی سمیت دوسرے کاموں کی تکمیل کیلئے 3 دن کا ٹارگٹ دیا ہے ، ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر وا سانے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی گیس کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے، ٹی بی ایس لگ چکے ہیں، ٹیسٹینگ کا کام جاری ہے ، جلد مکمل ہونے کے بعد کنکشن آن کر دیئے جائیں گے،واٹر سپلائی کیلئے اوور ہیڈ ٹینک آپریشنل ہے،ڈائریکٹر جنرل نے افسران کو ہدایت کی کہ پی ایچ اے کے ساتھ ملکر پارک کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں، گرین بیلٹ کو آباد کریں۔