منشیات کیخلا ف آپریشن میں چار کلو ہیروئن 13کلو چرس برآمد ،42افراد گرفتار

April 23, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں پولیس نے منشیات فروشوں کے گڑھ میں آپریشن کرکے پونے چار کلو گرام ہیروئن اورتیرہ کلو چرس برآمد کرکے بیالیس منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس کمانڈوز نے منشیات فروشوں کے گڑھ ڈورے گائو ں، اٹھا ل ، پنڈ پر اچہ ، بھیکڑ فتح بخش ، بھڈانہ ،برما ٹائون، ترلائی، روات، نو ر پو ر شاہا ں میں گھیرا تنگ کرکے نوسو اسّی گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کےدوران تین اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے۔ بغیر کاغذات انتالیس موٹرسائیکل اور دو گاڑیاں تھانوں میں منتقل کی گئیں۔