ایسی لائبریری جہاں طلباء کی دوڑ لگتی ہے

April 23, 2019

جدید دور میں جہاں لائبریرز ختم ہوتی جارہی ہیں وہیں حیدرآباد میں ایک ایسی لائبریری بھی ہے جہاں جگہ حاصل کرنے کے لئے طلباء کی دوڑ لگی ہوتی ہے۔

ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی جستجو میں دوڑنے والے یہ نوجوان کسی ملازمت یا انٹرویو کے لیے نہیں دوڑتے بلکہ ان کی یہ کوشش حیدر آباد کی سب سے بڑی علامہ دائود پوتہ لائبریری میں داخل ہونے کے لیے ہوتی ہے۔

اس دوڑ کا مقصد لائبریری میں داخل ہو کر اپنی من پسند جگہ حاصل کرنا ہے۔

یہ طلباء کمپٹیٹیو کمیشن و دیگر امتحانات کی تیاری کے لیے صبح سویرے لائبریری کے کھلنے کا نہ صرف گھنٹوں انتظار کرتے ہیں بلکہ دروازے کے سامنے قطار بنا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔

شمس العلماء علامہ دائود پوتہ لائبریری میں روزانہ سینکڑوں طلباء فیض حاصل کرتے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید لائبریریز کا قیام عمل میں لاکر حصول تعلیم میں آسانی فراہم کی جاسکتی ہے۔