امریکا: بل ڈاگز کے 40ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد

April 23, 2019

دنیا بھر میں پرکشش خواتین کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد تو کیا جا تا ہی ہے لیکن حال ہی میں امریکی ریاست آئیووامیں کتوں کی ایک خاص نسل بُل ڈاگزکے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


40ویں سالانہ اس مقابلے میں صحتمند اور توانا بُل ڈاگز نے ما ڈلز کی طرح رنگ برنگے ملبوسات،وگز،ہیٹس،ٹراؤزر اور کو ٹس پہنے ریمپ واک کرتے ہوئے اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔

دو سالہ بیو(Beau) نامی بْل ڈاگ اس مقابلے میں شریک اپنے درجنوں حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر ججز کو متاثر کر نے میں کامیاب رہاجسکے سر پر سال کے خوبصورت ترین بل ڈاگ کاتاج سجا دیا گیا۔

مقابلے کے اختتام پر جیتنے والے بل ڈاگ کیلئے خصوصی طورپر تیار کیا گیا کیک بھی پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔