ارب پتی برطانوی بزنس مین رچرڈ برینسن بال بال بچ گئے

April 23, 2019

ارب پتی برطانوی بزنس مین رچرڈ برینسن فلوریڈا میں ایک ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

برینسن Virgin MiamiCentral Station کے افتتاح کیلئے پہنچے اور رسی کی مدد سے بینر کو نیچے کھینچنے لگے۔

اس ہی دوران اچانک بینر اور میٹل بار نیچے آگرے اور برینسن اس حادثے سے بال بال محفوظ رہے۔

رچرڈ بریسنن نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔