بلوچستان میں طوفانی ہوائیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

April 24, 2019

طوفانی ہواؤں کا ایک اور مغربی سلسلہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چمن شہر اور گردونواح ریت کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے، طوفانی مٹی کے باعث بازار بند اور ہر چیز مٹی سے ڈھک گئی ، مختلف علاقوں میں سائن بورڈ گر گئے۔

نوشکی میں بھی شدت کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں، جبکہ نوکنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری، سرگودھا، اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ۔