عازمین عمرہ ویزہ لگنے کے 15 یوم کے اندر سعودی عرب داخل ہو سکیں گے

April 24, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) سعودی حکومت نے عازمین عمرہ کے لئے یہ لازم قرار دے دیا ہے کہ جس تاریخ کو ان کے پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ اسٹمپ ہو جائے تو اس تاریخ سے پندرہ روز کے اندر اندر وہ سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے پہلے عمرہ ویزہ لگنے کے تیس یوم کے اندر ہر عازم عمرہ سعودی عرب میں داخل ہو سکتا تھا لیکن نئے احکامات کے مطابق جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ مدینہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ وغیرہ پر امیگریشن کمپیوٹر ریکارڈ عمرہ ویزہ ثبت ہونے کے 15 روز کے اندر پہنچنے والے عازم عمرہ کو انٹری دے گا یہ سسٹم رمضان المبارک میں عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی بنا پر نافذ کیا گیا ہے۔