امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

April 24, 2019

اسلام آباد (مانیٹر نگ سیل) جعلی بینک اکائونٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی۔