116 ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر قتل کے 31 اور منشیات کے 83 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے

April 24, 2019

اسلام آباد (این این آئی)ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔ 116 ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر قتل کے 31 اور منشیات کے 83 مقدمات یعنی 114 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ تمام عدالتوں نے کل598 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،2 مجرموں کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،دیگر 37 مجرموں کو کل 53 سال 9 ماہ 21 دن قید سنائی گئی۔ مجموعی طور پر 1590000 روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔